9 مارچ 2013 - 20:30

آج پورے ایران میں پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف زبردست احتجاج کیاگيا۔

ابنا: آج ایران کے دینی طلبا اور اساتذہ نے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ایران کے بزرگ علمائے دین اور مجتہدین کرام کی اپیل پر پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف دینی تعلیم کے عالمی مرکز قم کے علاوہ مشہد، اصفہان، شیراز، اراک اور دارالحکومت تہران سمیت پورے ایران کے تمام دینی تعلیمی مراکز کے اساتذہ اور طلبا و طالبات نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا اور مساجد اور مدارس میں احتجاجی احتماعات میں شرکت کرکے پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہارکیا۔مقدس شہر قم کی مسجد اعظم میں ہونے والے احتجاجی اجتماع میں شہر کے تمام مراجعین عظام اور مجتہدین کرام نے شرکت کی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیرملکی طلبا بھی احتماع میں شریک ہوئے۔اس موقع پر قم کے دینی تعلیمی مرکز کے سربراہ سید ہاشم حسینی نے اپنے خطاب میں دنیا بھر کے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔دارالحکومت تہران کے مدرسۂ مروی میں ایک بڑا احتجاجی اجتماع ہوا جس میں تہران بھر کے دینی مدارس کے طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی۔اس اجتماع سے مجلس خبرگان کے سربراہ آیت اللہ مہدوی کنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام ایک عالمی سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کے اتحاد کو کمزور کرنا ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ شیعہ مسلمانوں کے تحفظ کے لئے مؤثر اقدامات کرے اور قومی یکجہتی اور ملکی سالمیت کے خلاف ہونے والی سازش کو کامیاب نہ ہونے دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پایان/242